زاہد خان پارٹی قیادت سے دلبرداشتہ، اے این پی چھوڑ نے کا فیصلہ

زاہد خان پارٹی قیادت سے دلبرداشتہ، اے این پی چھوڑ نے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد  (آمنہ جنجوعہ)  سنیئر سیاستدان زاہد خان نے اے این پی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ زاہد خان کی مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی میں شمولیت جلد متوقع ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پی کے صدر امیرمقام نے ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان کے گھر جا کر انہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی ہے جبکہ  پیپلزپارٹی  بھی ان سے رابطے میں ہیں۔  زاہد خان کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔

پی پی قیادت نے زاہد خان سے رابطوں کی زمہ داری محمد علی باچا کو دی ہے ۔ محمد علی باچا وزیر مملکت آبی وسائل، صدر پی پی خیبر پختونخوا ہیں۔ قیادت سے گرین سگنل ملنے پر زاہد خان کو شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ 

  

زاہد خان اے این پی قیادت کے رویے سے شدید دلبرداشتہ ہیں۔ زاہد خان کی طویل عرصے سے اے این پی قیادت سے رابطے نہیں ہیں۔ اسفندیار ولی خان کے غیر فعال ہونے پر زاہد خان کو پارٹی میں کارنر کر دیا گیا تھا ۔زاہد خان کو طویل عرصے سے پارٹی اجلاسوں میں نہیں بلایا جاتا ۔زاہد خان طویل عرصے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں