بنگلہ دیش، مسافروں سے بھری بس کو حادثہ, 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

بنگلہ دیش، مسافروں سے بھری بس کو حادثہ, 17 افراد جان کی بازی ہار گئے

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں مسافروں سے بھری بس حادثے کاشکار ہوگئی۔ اس حادثے کے  نتیجے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مسافروں سے بھری بس بے قابو ہو کر ضلع جھالکتی صدر کے علاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری۔ بس میں 52 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جبکہ 70 افراد سوار تھے۔


مرنے والوں میں 3 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔  حادثے کے نتیجے میں 53 افراد زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کا سٹیئرنگ پر سے کنٹرول کھونے کے سبب بس تالاب میں گری۔

مصنف کے بارے میں