Get Alerts

مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو وارننگ، سود کے خاتمے کا حتمی وقت طے

مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو وارننگ، سود کے خاتمے کا حتمی وقت طے

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر وعدوں پر عمل نہ کیا گیا تو انہیں عدالت جانے پر مجبور ہونا پڑے گا، اور اس کے بعد حالات حکومت کے لیے آسان نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات میں سے حکومت کو 22 نکات تک محدود کیا گیا ہے اور اس میں مزید اصلاحات کی جائیں گی۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے مکمل خاتمے کا فیصلہ دے دیا ہے جو یکم جنوری 2028 سے نافذ ہوگا۔ کسی بھی اپیل کی صورت میں سپریم کورٹ ایک سال کے اندر فیصلہ کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے معاشرتی اقدار کی حفاظت پر زور دیا اور کہا کہ نکاح میں رکاوٹیں اور زنا کو سہولت دینا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو اب نظر انداز نہ کرنے کا اعلان کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ریاستی ناکامیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی کنٹرول مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور دہشتگردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مسلح جدوجہد کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا۔ٓ

ٹیگز: