ممبئی :بھارتی فضائیہ نے اپنے مگ 21 لڑاکا طیاروں کو 19 ستمبر 2025 کو ہمیشہ کے لیے ریٹائر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ طیارے 1963 میں بھارت کی فضائیہ کا حصہ بنے تھے اور کئی جنگوں میں اہم کردار ادا کیا۔
اگرچہ مگ 21 طیارے بھارتی دفاع کا ستون تھے، مگر ان کی پرانی ٹیکنالوجی اور حادثات کی وجہ سے انہیں ’اُڑتے تابوت‘ کا لقب دیا جاتا رہا۔ اب بھارتی فضائیہ کی دو اسکواڈرن باقی رہ گئی ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد کم ہو جائیں گی۔ مگ 21 کی جگہ بھارت کی جانب سے مقامی ’تیزس مارک1 اے‘ طیاروں کو متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاہم ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے، جو بھارت کی فضائی صلاحیت کے لیے چیلنج ہے۔