انقرہ:کورلش عثمان کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت اور پروڈیوسر کے درمیان معاوضے کو لے کر اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے باعث براق نے مسلسل پانچ سیزن کے بعد ڈرامہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر الوداعی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے چھ سال کی محنت کا ذکر کرتے ہوئے ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ نئے سیزن میں براق کی جگہ نئے مرکزی کردار کے لیے مختلف مشہور اداکاروں کے نام زیر غور ہیں۔