Get Alerts

براک اوزچیویت نئے کردار کے ساتھ ٹی وی سکرین پر واپسی کیلئے تیار

براک اوزچیویت نئے کردار کے ساتھ ٹی وی سکرین پر واپسی کیلئے تیار

استنبول : ترکی کے معروف اداکار براک اوزچیویت ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر واپسی کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ ایک نئے اور مختلف کردار میں نظر آئیں گے۔

معروف ترک ڈرامہ سیریز ’عثمان غازی‘ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے براک اوزچیویت اب نئی ڈرامہ سیریز ’گونی شن دوغدو یر‘ میں ’کنان کوزان‘ کا کردار ادا کریں گے۔

اداکار کی نئے روپ میں واپسی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں میں بھی خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول براک اوزچیویت کا نیا کردار شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔

نئی سیریز میں اداکار کا انداز اور کردار ان کے سابقہ کرداروں سے مختلف ہوگا، جس کی وجہ سے مداح بے صبری سے ان کی سکرین پر واپسی کے منتظر ہیں۔

ٹیگز: