اسلام آباد،ڈھاکہ :پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی معاہدہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات کی،پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان انسداد منشیات، دہشت گردی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق سے دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کو فائدہ پہنچے گا۔
مشترکہ کمیٹی کے قیام سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوطی ملے گی اور یہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر رابطے اور مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی۔