Get Alerts

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، صوابی، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، چنیوٹ، حافظ آباد، گجرات، نارووال، منڈی بہاؤالدین، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، جہلم، چکوال اور تلہ گنگ سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طوفانی بارشوں کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان اور ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بل بورڈز، درختوں اور غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر پارک کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ٹیگز: