Get Alerts

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 3 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارشوں کے نتیجے میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور دریاؤں میں تیز بہاؤ کے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں قریبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے نشیبی اور ندی نالوں کے قریب رہائشیوں کو الرٹ رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اپنائیں اور خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہیں۔

 
 










ٹیگز: