Get Alerts

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، ہنگامی الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، ہنگامی الرٹ جاری

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ دریائے سندھ اور دریائے ستلج میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم فل ہونے کے بعد اس کے سپیل ویز کھول دیے گئے ہیں جس سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔

متعدد دیہی علاقوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
 
 
 

ٹیگز: