Get Alerts

پی آئی اے پر برطانوی پابندیاں ختم، جلد پروازوں کا آغاز متوقع

پی آئی اے پر برطانوی پابندیاں ختم، جلد پروازوں کا آغاز متوقع

اسلام آباد: برطانوی ایوی ایشن حکام نے پاکستانی فضائی کمپنیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد پی آئی اے نے ایک بار پھر برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق، یہ پیش رفت بین الاقوامی فضائی حفاظت کے معیارات پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے دی گئی منظوری، پی آئی اے کی محفوظ پروازوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کا باضابطہ آغاز اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پروازوں سے کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پروازوں کا شیڈول متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے، اور منظوری ملتے ہی پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔

ٹیگز: