Get Alerts

پیپر لیکس کے خلاف بھارت میں طلبہ کا احتجاج، مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

پیپر لیکس کے خلاف بھارت میں طلبہ کا احتجاج، مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: بھارت کے مختلف شہروں میں تعلیمی نظام سے متعلق شکایات اور پیپر لیکس کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرے دہلی کے بعد دیگر بھارتی ریاستوں تک پھیل گئے ہیں۔

احتجاج کرنے والے طلبہ اور نوجوان تعلیمی نظام میں شفافیت، امتحانات کے طریقہ کار میں بہتری اور مبینہ بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی، جبکہ احتجاجی نوجوان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر موجود ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور امتحانی نظام میں اصلاحات لائی جائیں۔

ٹیگز: