Get Alerts

شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرہ احمر میں آئل ٹینکرز پر حملوں کی مذمت

شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرہ احمر میں آئل ٹینکرز پر حملوں کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں بحیرہ احمر کی صورتحال اور سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابل قبول ہیں اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے جہاز رانی اور عالمی تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی قوم سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان امن، سلامتی، علاقائی استحکام اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

ٹیگز: