Get Alerts

پیپلز پارٹی کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عظمیٰ بخاری کا ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل

پیپلز پارٹی کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عظمیٰ بخاری کا ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض اور نفرت اس لیے ہے کیونکہ پنجاب کے عوام کا پیسہ انہی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی سے جلنے والے جلتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دو سال میں وسائل کو اٹک سے رحیم یار خان اور راولپنڈی سے وہاڑی تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے نوابوں کو یہی بات ہضم نہیں ہو رہی، جبکہ پنجاب میں اگر پیپلز پارٹی چوتھے نمبر کی جماعت ہے تو اس میں حکومت پنجاب کا کوئی قصور نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور پنجاب کی بہتری کا سفر جاری رہے گا۔

ٹیگز: