ورلڈ کپ،آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا ہوگا

ورلڈ کپ،آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا ہوگا

لندن: ورلڈ کپ میں پاکستان کا آج جنوبی افریقہ سے ٹکراؤہو گا، ٹیم کیلئے ’کرو یا مرو‘ کی صورتحال، غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 اڑھائی بجے شروع ہوگا۔گرین شرٹس کو میگا ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کیلئے پروٹیز سے فتح تو درکار ہے لیکن اسکے بعد بھی اگر مگر کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قومی ٹیم کو پروٹیز سمیت نہ صرف تمام میچ اچھے مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ ٹاپ ٹیموں کی اگلے میچوں میں ہار بھی ضروری ہو گی۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 5 میچوں میں ایک فتح کیساتھ 9 ویں نمبر پر ہے تو افریقی ٹیم 6 میچوں میں واحد کامیابی کیساتھ 8 ویں پوزیشن پر ہے۔

لارڈز میں خوب پسینہ بہانے کے بعد کپتان سرفراز نے پریس کانفرنس کی تو کرکٹ فینز سے پرامن رویہ رکھنے کی اپیل کر دی۔ کہا ہماری پرفارمنس پر بات کریں، گالیاں نہ دیں۔

پروٹیز کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔قومی ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور حسن کی جگہ حسنین کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔