لوگوں کو سچ بتائیں کہ پچھلی حکومت اچھاکام کر رہی تھی: شوکت ترین

لوگوں کو سچ بتائیں کہ پچھلی حکومت اچھاکام کر رہی تھی: شوکت ترین

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نےمفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حکمران کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟لوگوں کو سچ بتائیں کہ پچھلی حکومت اچھا کام کر رہی تھی اور اپنی نالائقی کا اعتراف کریں۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہ ڈالر کہاں تھا اور آج کہاں ہے یہ سب کو معلوم ہے، ہمارے دور حکومت میں  مختلف شعبوں میں گروتھ ہوئی، انہوں نے مفتاح اسماعیل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سچ بتائیں کہ پچھلی حکومت اچھا کر رہی تھی اور اعتراف کریں کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے ملک موجودہ حالات سے دوچار ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہمارے اچھے کاموں کا کریڈٹ لے رہے ہیں جبکہ ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام پی ٹی آئی حکومت نے ہی شروع کیا تھا، ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام تبدیل کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں