پولیس نے  24 گھنٹوں کے دوران قاتل کو گرفتار کر لیا

 پولیس نے  24 گھنٹوں کے دوران قاتل کو گرفتار کر لیا
سورس: File

لاہور: سمن آباد پولیس نے قتل کی کاروائی کی اطلاع کے بعد    چوبیس گھنٹوں میں قتل کا   18 سالہ ملزم گرفتار کر لیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے45 سالہ خاتون کے قتل کے بعد ایس ڈی پی او سمن آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس کے بعد سمن آباد پولیس ٹیم نے 24گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے سمن آباد پولیس کو قتل کی اطلاع دی تھی۔  مقتولہ کی شناخت سیدہ نوشین کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ تفصیلات کے مطابق  ملزم عامرکافی عرصےسے مقتولہ کا کرایہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا۔ مقتولہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ملزم کو موبائل اسیسریز کی دکان دے رکھی تھی،دکان کے حساب کتاب میں مقتولہ نے لاکھوں روپے کے خردبرد پر پوچھ گچھ کی ، ملزم نے پوچھ گچھ کے چند گھنٹوں بعد 45 سالہ نوشین کی جان لے لی۔  قتل کی واردات کے دوران ملزم اور مقتولہ گھر میں اکیلے تھے، ملزم نے اپنی   بیوی اور بچوں کو عید کی وجہ سے آبائی علاقہ بھجوا دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عامر نے دوائی سے بیہوش کیا اور گلہ دبا کر قتل کیا۔ 

مصنف کے بارے میں