Get Alerts

ایران-اسرائیل جنگ کے بعد تیل مہنگا، پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ

ایران-اسرائیل جنگ کے بعد تیل مہنگا، پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ

اسلام آباد :ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستانی معیشت کو شدید دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔معاشی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچتی ہے تو     پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.27 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق    ڈالر کی قیمت 292 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 180 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہر 5 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ پاکستان میں مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کا دباؤ بڑھے گا۔ پیٹرولیم لیوی میں 11 روپے فی لیٹر اضافے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں استحکام نہ آیا تو پاکستان کو ایندھن، کرایوں، اشیائے خورونوش اور درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ٹیگز: