Get Alerts

چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن درآمدی چینی کی منظوری

چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن درآمدی چینی کی منظوری

اسلام آباد : ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں کمی کے پیش نظر شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں چینی کی قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چینی کی طلب اور رسد میں توازن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے، اور مصنوعی قلت و ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہو۔

اجلاس میں چینی کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور درآمد سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: