واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق ابتدائی معاہدے پر خلیجی ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج سے خلیجی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔
مارکو روبیو اپنے دورے کے دوران بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات جائیں گے، جہاں وہ خلیجی قیادت سے ایران معاہدے، علاقائی سلامتی اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ بحرین میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور علاقائی امور پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مارکو روبیو کی خلیجی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں ایران سے متعلق پیش رفت، ممکنہ معاہدے اور خطے کے امن و استحکام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔