Get Alerts

پاکستان کے امن کردار کو دنیا نے سراہا، ایران کے صدر کے دورے میں تعلقات مضبوط بنانے پر بات ہوگی؛شہباز شریف

پاکستان کے امن کردار کو دنیا نے سراہا، ایران کے صدر کے دورے میں تعلقات مضبوط بنانے پر بات ہوگی؛شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کو قریب لانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں، جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں مستقل امن کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جو عزت ملی ہے، وہ اربوں روپے خرچ کرکے بھی حاصل نہیں کی جا سکتی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبارات کے فرنٹ پیجز پر پاکستان کے کردار اور کوششوں کو نمایاں کیا گیا، جو ملک کے لیے ایک اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر اہم بات چیت ہوگی۔

ٹیگز: