Get Alerts

ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے، دورے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی

ایرانی صدر پاکستان پہنچ گئے، دورے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت ہوگی

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستان کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر امریکا ایران جنگ کے دوران جنگ بندی اور امن کوششوں میں پاکستان کے کردار پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔

ٹیگز: