Get Alerts

ایرانی صدر کو طبی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کی جانب سے بڑا اعزاز

ایرانی صدر کو طبی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کی جانب سے بڑا اعزاز

اسلام آباد: پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (CPSP) کی جانب سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی فیلوشپ عطا کر دی گئی۔

اعزازی فیلوشپ دینے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور ایرانی وفد کے ارکان نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی طبی شعبے میں خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کردار کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

ٹیگز: