Get Alerts

وفاقی کابینہ اجلاس کا شیڈول تبدیل، کل کی بجائے اب بدھ کو طلب

وفاقی کابینہ اجلاس کا شیڈول تبدیل، کل کی بجائے اب بدھ کو طلب
کیپشن: کابینہ کو پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس اب بدھ کو طلب کر لیا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ ہونے والے اجلاس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کورونا سے پیدا صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں معیشت پر کورونا کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب منگل کے بجائے بدھ کو ہو گا، وزرا دیگر مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ کابینہ کو پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم، بلوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ تعمیرات کے شعبہ میں سہولیات دینے کے پیکج کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ ذخیرہ اندوزں کے خلاف کیے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کابینہ مختلف قانونی امور کے حوالے سے اپنی ذیلی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اجلاس کے دوران غیر ملکی کاروباری قرضہ جات اور منافع پر ٹیکس استثنی پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی بھی پیش کی جائے گی۔