خیرپور میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ ، 4 زخمی

خیرپور میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ ، 4 زخمی
کیپشن: خیر پور میں رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ
سورس: file photo

کراچی ، اندرون سندھ کے علاقے خیر پور میں کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکار وں سمیت چار افرادزخمی ہوگئے ۔ علاقے میں سرچ  آپریشن جاری ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیر پور میں رینجرز کی گاڑی کو کریکر حملے سے نشانہ بنایاگیا ۔ جس کے باعث دورینجرز اہلکار اور دوشہری زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق خیرپور کے مال روڈ پر رینجرزکی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی ۔ مال روڈ پر مرکزی اشارے پر گاڑی پر کریکر سے حملہ کیا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا ۔ کارروائی میں دورینجرز اہلکار اور دو شہری متاثر ہوئے جنہیں فوری طورپر ایمبولنس گاڑیوں میں ڈال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔