نائجر میں دہشتگردوں نے چند گھنٹوں میں 137 افراد کو ہلاک کردیا

نائجر میں دہشتگردوں نے چند گھنٹوں میں 137 افراد کو ہلاک کردیا
کیپشن: نائجر میں دہشتگردی کی لہر ، 137 افراد ہلاک

نائجر ، مسلح افراد نے دیہات پر حملہ کرکے 137 افراد کو ہلاک کردیا ۔ متعددزخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوارانتہاپسند حملہ آوروں نے سوڈان کے جنوب مغربی علاقے میں واقع کئی دیہات  پر حملے کئے  جس سےسو سے زائد افراد کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔تاہم نائیجر حکومت نے 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق حملوں کا سلسلہ اتوار کے روز سے جاری ہے ۔ حملہ آوروں نے تین سے زائد دیہات کے عوام پر مسلسل فائرنگ کی جس سے کئی لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔  

مقامی حکام نے حملے کے نتیجے میں پہلے 60 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم حکومت نے پیر کے روز واقعے میں 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نائیجر کے جن تین دیہاتوں پر حملہ کیا گیا ہے وہ مغربی علاقے میں جاری تصادم کے لیے مرکزی علاقے سمجھے جاتے ہیں جہاں سے القاعدہ اور داعش کے جنگجوؤں کو معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجر میں 15 مارچ کو بھی حملہ آوروں نے مارکیٹ سے آنے والی شہریوں سے بھری بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوئے تھے۔