گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

اسلام آباد : ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے 1239 روپے مقابلے میں 0.73 کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1205 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.01 فیصد کم ہے۔گزشتہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1210 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1260 روپے، سیالکوٹ 1250 روپے، لاہور1250 روپے، فیصل آباد 1270 روپے، سرگودھا 1220 روپے، ملتان 1234 روپے، بہاولپور1250 روپے، پشاور1202 روپے اوربنوں میں 1190 روپے ریکارڈکی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1171 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے، اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل کی قیمت 1197 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔