محسن نقوی کی پی سی بی ڈائریکٹرز سے ملاقات ، وسائل میں اضافے کا منصوبہ طلب

محسن نقوی کی پی سی بی ڈائریکٹرز سے ملاقات ، وسائل میں اضافے کا منصوبہ طلب

لاہور : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے  پی سی بی کے ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات کی ۔  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور  کے بارے بریفنگ دی۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔ چئیرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ،  اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔


محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی سی بی کا  ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو  بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز  پر غور کیا گیا۔ تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں   آگاہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔