Get Alerts

یومِ پاکستان: ملک بھر میں سادگی اور ملی جوش و جذبے سے تجدیدِ عہد

یومِ پاکستان: ملک بھر میں سادگی اور ملی جوش و جذبے سے تجدیدِ عہد

لاہور: ملک بھر میں آج 23 مارچ 'یومِ پاکستان' روایتی جوش و جذبے اور وطن سے تجدیدِ عہد کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی شہروں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے باعث اس بار یومِ پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے اور روایتی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے۔ لاہور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا۔

ٹیگز: