Get Alerts

خصوصی نغمہ ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ کی دھوم، نوجوانوں کے لہو گرما دیے

خصوصی نغمہ ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ کی دھوم، نوجوانوں کے لہو گرما دیے

لاہور: یومِ پاکستان کے پروقار موقع پر ریلیز ہونے والے نئے خصوصی نغمے ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ نے ملک بھر میں دھوم مچا دی۔ حب الوطنی کے جذبے سے لبریز اس نغمے نے نہ صرف عوام کے دل جیت لیے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس نغمے کی خاص بات وطن سے والہانہ محبت اور ارضِ پاک کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی عکاسی ہے۔     جذبہِ حب الوطنی کی لہر: نغمے کے بول اور دھن نے نوجوانوں میں حب الوطنی کا ایک نیا ولولہ پیدا کر دیا ہے۔ ملک بھر میں نوجوان اس نغمے کو اپنی ریڈوز اور سوشل میڈیا سٹیٹس کی زینت بنا رہے ہیں۔
 نغمے میں پاکستان کی مٹی سے وابستگی اور اس کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دینے والے شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ’’میری مٹی، میری جان‘‘ کے الفاظ نے قوم کے ہر طبقے کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی مٹی کے لیے متحد ہے۔

ٹیگز: