ہتھیاروں کا انبار لگانے سے سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا: ایران‎

ہتھیاروں کا انبار لگانے سے سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا: ایران‎

ماسکو:  ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ علاقے میں بعض ممالک اپنے  پٹیرو  ڈالر سے مشرق وسطی کو مغربی ہتھیاروں کے انبار میں تبدیل اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ماسکو  پہنچنے پر اپنے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ قوموں اور ملکوں کی سیکیورٹی عوام کی اپنے نظام میں زیادہ سے زیادہ شرکت اور سیاسی اداروں کی تقویت کے ذریعے ہی یقینی بنائی جاسکتی ہے، ایران سمجھتا ہے کہ ہتھیاروں کا انبار  لگانے سے سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ماسکو  میں سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں، اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں کے اعلی حکام اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں، سیکیورٹی سےمتعلق یہ عالمی اجلاس تین روز  تک جاری رہے گا۔