جونیئر قیادت کا جنگی حالات میں کردار انتہائی اہم ہے: آرمی چیف

جونیئر قیادت کا جنگی حالات میں کردار انتہائی اہم ہے: آرمی چیف
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جونیئر لیڈر اکیڈمی شنکیاری کا دورہ، اکیڈمی کمانڈنٹ کی آرمی چیف کو تربیتی امور پر بریفنگ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈر اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر لیڈر شپ کی تربیت جدید خطوط پر انتہائی ضروری ہے کیونکہ جونیئر قیادت کا جنگی حالات میں کردار انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف کا فاٹا اور مالاکنڈ سے نوجوان افسران کو بطور انسٹرکٹر دیکھ کر خوشی کا اظہار۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے ہیں آئی جے آئی کے وقت 87 لاکھ نقد وصول کیے: فواد چودھری
 اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں