لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مرحلے میں آج ایک اہم اور دلچسپ مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں جیتنے والی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔
میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، اور شائقین کرکٹ کو ایک کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملنے کی امید ہے۔ لاہور قلندرز اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں اور جارحانہ کھیل کی بدولت میدان میں اتریں گے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنی بیٹنگ لائن اپ اور متوازن بولنگ پر پورا اعتماد رکھتی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، منظم ٹریفک پلان اور اسٹیڈیم کے اندر تمام سہولیات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاکہ شائقین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار، 25 مئی کو کھیلا جائے گا، اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ایک قدم اور قریب ہو جائے گی۔