Get Alerts

پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل 10: آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں ٹاکرا ہوگا

لاہور :  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج رات ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جب لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں، جبکہ لاہور قلندرز کی باگ ڈور شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھ میں ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سرفہرست جبکہ لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

کل، یکم مئی کو لیگ میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دن ساڑھے 3 بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا مقابلہ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک کھلاڑی پوری ٹیم کو نہیں جتوا سکتا، ٹیم ورک ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر کو وقت دیا جانا چاہیے، خاص طور پر فخر زمان جیسے تجربہ کار بیٹر پر اعتماد برقرار ہے۔

سکندر رضا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کا مومینٹم ابھی مکمل طور پر نہیں بنا، لیکن کارکردگی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ان کے مطابق، پاور پلے میں وکٹ بچانا بھی ایک اچھی حکمت عملی ہو سکتی ہے، اور ٹیم کا فوکس متحد ہے۔

ٹیگز: