Get Alerts

ایران کے ساتھ وہی کیا جو وینزویلا کے ساتھ کیا تھا، وہ اب معاہدے کے لیے بے تاب ہے:امریکی صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ وہی کیا جو وینزویلا کے ساتھ کیا تھا، وہ اب معاہدے کے لیے بے تاب ہے:امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو سخت نقصان پہنچایا ہے کیونکہ واشنگٹن کے پاس اس کے علاوہ دوسرا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ وہی سخت سلوک کیا جو اس سے قبل وینزویلا کے ساتھ کیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس کسی بھی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی پالیسیوں کے دباؤ کے باعث اب ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔ اپنی عسکری طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور ترین فوج موجود ہے۔
امریکی معیشت اور عوامی ریلیف پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ملک میں مہنگائی کو روکنا چاہتے ہیں، کیونکہ پائیدار اقتصادی ترقی کا مطلب مہنگائی میں اضافہ کرنا ہرگز نہیں ہوتا۔

ٹیگز: