کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کا دوسرا دن

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کا دوسرا دن

کراچی: کراچی میں دفاعی نمائش  آئیڈیاز 2016 ء کا آج دوسرا دن ہے۔  پاکستان میں تیارلائٹ مشین گن اوراسنائپررائفل پر سب کی نظروں کو مرکز ہیں ۔ گلوبل انڈسٹریز کی جانب سے 3یو اے وی ڈرون بھی توجہ  حاصل کر رہے ہیں ۔ آج مزید مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا قوی امکان ہے۔

4 روزہ آئیڈیاز دفاعی نمائش کا آج دوسرا روز ہے، نمائش کا افتتاح گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کیا تھا۔نمائش میں پاکستان کے جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے، الخالد ٹینک، طیارہ شکن توپیں، بحری جہاز، گاڑیاں، ڈرون، رائفلز، پسٹل، وردیاں اور دیگردفاعی سامان پیش کیاجارہا ہے۔

پاکستانی اسلحہ دنیا میں کم قیمت اور باصلاحیت ہونے کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت کے ڈیفنس ایکسپورٹ پرومووشن ادارے کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان نے دنیا بھر میں 35 سے زائد ممالک کو اسلحہ، طیارے اور ایمونیشن فروخت کیا ہے۔

اس نمائش میں 43 ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كکے ہیں جن کی سربراہی ان ملکوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیکریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس کررہے ہیں۔نمائش میں 9 نئے ممالک نے بھی شرکت کی ہے۔