ہم نہ ہوں تو سارے چینل بے کار ہو جائیں: شیخ رشید

ہم نہ ہوں تو سارے چینل بے کار ہو جائیں: شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کے آنے یا جانے سے اداروں کو فرق نہیں پڑتا۔ ڈان نیوز کیس سے حکومت نہیں بچ سکے گی۔

لاہور میں جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت اور جمہوریت کو جتنا نقصان سپیکر ایاز صاد ق نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا ، کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف نے عوام کے پیسے سے مے فیئر فلیٹ نہیں خریدے ۔

نواز شریف سپریم کورٹ میں کیس ہاریں یا جیتیں مگر عوامی عدالت میں وہ ہار چکے ہیں ۔ اگر عوا م کی عدالت میں ہارا ہوا یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے اقتدار کو بچا لیا تو جس ذلت سے یہ اقتدار بچاہے اس سے تو نہ ہی پچتا تو اچھا تھا۔

 راحیل شریف نے پاکستان کے اند ر سے انڈیا کے ایجنٹ ختم کے اس لیے بھارت لائن اف کنٹرول پر فائرنگ کررہا ہے تاہم بیس کروڑ لوگ پاکستا ن پر جان دینے کو تیار ہیں ۔ملکی سرحدوں کو چھیرا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔ 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پرانا لاہور شہباز شریف کے لاہور سے بہت بہتر تھا ،آصف علی زرداری راحیل شریف کے ہوتے ہوئے تو پاکستان نہیں آئے مگر انہوں نے حکومت سے بہترڈیل کی اور ڈاکٹر عاصم کر رہا کرا لیا ۔”ملک میں اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ باقی سب تو نواز شریف کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہیں اور اگر ہم نہ ہوں تو سارے چینل بھی بیکار ہو جائیں “۔

ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ثبوت اور نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی ائیں گے اور کفن بھی ہو گا اور نواز شریف کی سیاست دفن ہو گی ۔