Get Alerts

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو ترک اساتذہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو ترک اساتذہ کو ملک بدر کرنے سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پاک ترک سکول کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق  پشاور ہائی کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے پاک ترک ہائی سکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کو روک دیا ۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے ترک صدر کی آمد سے دو روز قبل پاک ترک سکولز کے اساتذہ کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے عملے کے ویزے بھی منسوخ کر دیے تھے تاہم اب پشاور ہائی کورٹ نے حکومت کو اس پر عملدرآمد سے روک دیا ہے ۔

ٹیگز: