Get Alerts

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جنگ بندی لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جنگ بندی لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنگ بندی لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔ ہندوستان کی جانب سے سرحدوں پر شر انگیزیاں تباہ کن حد تک خطرناک ہیں۔

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنگ بندی لائن پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔ ہندوستان کی جانب سے سرحدوں پر شر انگیزیاں تباہ کن حد تک خطرناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی شرارت خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔سرحدوں پر جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر اور جنگ بندی لائن پر بھارت کی جارحیت کاسنجیدگی سے نوٹس لے ۔شہداء کے اہل خانہ اور افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔