ڈان توتو رینا کی فیملی کے پیغامات ہٹانے پر فیس بک کی معذرت

ڈان توتو رینا کی فیملی کے پیغامات ہٹانے پر فیس بک کی معذرت


نیویارک:اٹلی میں مافیا کے باس آف دی باسزکی فیملی کے توتو رینا کے انتقال کے بعد تعزیتی پیغامات کو ہٹائے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے معافی مانگ لی۔


تفصیلات کے مطابق فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ سلوا ٹور توتو رینا کے داماد کے فیس بک اکانٹ میں کی جانے والی پوسٹس پر صارفین کی جانب سے فیس بک قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات کیے جانے کے بعد غلطی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کیے جانے کے بعد فیس بک نے تمام پوسٹس کو واپس لگا دیا اور معافی بھی مانگ لی۔


معافی نامہ توتو رینا کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پر پہنچنے کے ساتھ ہی پہنچا۔بعد ازاں توتو رینا کے اہل خانہ نے ایک نجی تقریب میں ان کے آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کے جسد خاکی کو دفنا دیا۔اصل زندگی کے کوسا نوسٹرا کو مشہور ناول اور فلم 'گاڈ فادر کے شائع ہونے کے بعد بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ان کے جنازے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چلنے والے تنازعے نے ان کی خاندان کے لیے آخری رسومات کی ادائیگی کو مشکل بنا دیا تھا۔