انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے پی پی

لاہور: انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی پاکستان اے کرکٹ ٹیم اعلان ہو گیا ہے ،14 رکنی ٹیم کی قیادتوکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پہلے چار میچز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔جسمیں قیادت محمد رضوان کو سونپی گئی ہے ۔ٹیم میں شان مسعود، عابد علی ، علی عمران، محمد سعد، خوشدل خان ،عادل امین، عماد بٹ، زوہیب خان، وقاص مقصود، راحت علی ،محمد عرفان جونیئر، عاشق علی اور محمد عرفان فاٹا شامل ہیں۔

پاکستان اے اور انگلینڈ لائینز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز 25 نومبر سے ،5 دسمبر تک دبئی اور ابو ظہبی میں شیڈول ہے ۔