اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے چین کے قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرناچاہتے ہیں،تمام دہشتگردوں کو ختم کر کے دم لیں گے۔
کراچی میں چینی قونصل خانے اور اورکزئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری تمام دعائیں/ہمدردیاں حملوں کی زد میں آنے والوں اور انکے لواحقین کیساتھ ہیں۔ چینی قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمت میں خصوصی سلام پیش کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 23, 2018
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے چینی قونصل جنرل پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں،یہ علم تھا وہ طاقتیں جوپاکستان کوعدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہیں کچھ نہ کچھ کریں گی۔
I am absolutely clear both these attacks are part of a planned campaign to create unrest in the country by those who do not want Pakistan to prosper. Let there be no doubt in anyone's mind that we will crush the terrorists, whatever it takes. https://t.co/AhPpjsUGEq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 23, 2018
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردقونصل خانے میں داخل ہوجاتے توبڑاسانحہ ہوسکتا تھا،سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کوہلاک کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کسی ملک نے اتنی کامیابی سے جنگ نہیں لڑی،چین جیسے معاہدے کسی اور کے ساتھ نہیں ہوئے،اللہ کا شکر ہے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔
The failed attack against the Chinese Consulate was clearly a reaction to the unprecedented trade agreements that resulted from our trip to China. The attack was intended to scare Chinese investors and undermine CPEC. These terrorists will not succeed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 23, 2018
ہمارا عزم ہے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،ہمارے پاس دنیا کے بہترین انٹیلی جنس ادارے موجود ہیں جبکہ انسداد دہشگردی کی کامیاب جنگ انہی اداروں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوغیر مستحکم دیکھنے کی طاقتیں پاک چین معاہدوں سے خائف ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کی پہلے سے اطلاعات موجود تھیں۔اشارے مل رہے تھے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔