وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کو فیفا ورلڈکپ کے میزبان کے طور پر پروپیگنڈا کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا بدقسمتی سے قطر کو فیفا ورلڈکپ کے میزبان کے طور پر پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کیلئے قطر کو سراہا جانا چاہئے، یکجہتی کے اظہار کیلئے پاکستان قطر کے امیر اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں