انسٹا گرام صارفین کے لیے خوشخبری ،اب پاکستان میں بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی

انسٹا گرام صارفین کے لیے خوشخبری ،اب پاکستان میں بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی

اسلام آباد : انسٹا گرام میں تبدیلی کرتے ہوئے ریلیز ڈائون لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرادیاگیاہے۔ریلز کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ہوں شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں۔ انسٹا گرام ایک مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اس وجہ سے ا س میں تھوڑی بہت تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستانی صارفین اب انسٹا گرام کی ریلز کو ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ اب تمام صارفین کے لیے نیا آپشن متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ ریلز کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔


انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینل پر اعلان کیا ہے کہ اب صارفین پبلک اکاؤنٹس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر جون میں صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب یہ تمام ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کے صارفین اپنی ریل ڈاؤن لوڈ کرنے کے فیچر کو بند بھی کرسکتے ہیں، ’اگر آپ کو کوئی ریلز پسند ہے اور اس پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے فیچر کو بند کردیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں