Get Alerts

مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کیا، جس میں مختلف ممالک کی ثقافتیں ایک جگہ جمع ہو گئیں۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اور اس سال بھی اس کا انعقاد بہت قابلِ ستائش ہے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مینا بازار مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بازار میں دوست ممالک کے سٹالز پاکستان کے ساتھ ان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، اور یہ ہمیں مختلف ممالک کی ثقافتوں کے بارے میں جاننے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی سماجی فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مینا بازار میں مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا، جہاں مختلف ممالک کی ثقافتوں کے رنگ نمایاں تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ٹیگز: