گیس بم گرادیاگیا ،گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کردی گئی 

 گیس بم گرادیاگیا ،گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کردی گئی 

اسلام آباد :گھریلو صارفین کے لیے  گیس 172 فی صد مہنگی کردی گئی ہے۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گھریلو و کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گھریلوصارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک جبکہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی۔ذرائع کے مطابق گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے  بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں  ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوا ضافہ کیا گیا جبکہ ماہانہ 0.60 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

 ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 کیوبک میٹروالے صارفین کیلئے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں