Get Alerts

 وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی

 وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے لیے معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ   تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر جلد پابندی عائد کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہڑتال یا دھرنے کے نام پر جبراً کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند کروانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس  سلسلے میں لاہور پولیس نے باقاعدہ کریک ڈائون بھی کیا تھا اور گرفتاریاں ہوئی تھیں۔

ٹیگز: