Get Alerts

پاک.مصر دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک.مصر دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، جو پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیر دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے امام اعظم جامعہ الازہر شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مصر کی وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے یادگار نامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔

ٹیگز: