Get Alerts

چین نے شمالی کوریا کوتیل کی سپلائی کم کر دی

چین نے شمالی کوریا کوتیل کی سپلائی کم کر دی

بیجنگ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد چین نے شمالی کوریا کو تیل کی برآمد محدود کردی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی گئی پا بندیوں کے بعد شمالی کوریا سے تجارت کو نہ صرف محدود کردیا گیا ہے بلکہ پیانگ یانگ کو ایندھن کی فراہمی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات روکنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
چین کے وزیر تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ یکم اکتوبر سے پیانگ یانگ کو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پرپابندی عائد کر دے گا جب کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی بھی فوری طور پر معطل کی جارہی ہے۔