Get Alerts

شہباز شریف کا پاک فوج کے شہید افسر کو خراج تحسین

شہباز شریف کا پاک فوج کے شہید افسر کو خراج تحسین

لاہور:افغان بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کی شہادت کو خراج تحسین پیس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنی جان جا نذرانہ پیش کر کے ہمیں زندگی کے مقصد کا سبق سکھایا۔
انھوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بائیس سالہ لیفٹیننٹ ارسلان شہید نے پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں زندگی کے مقصد کا سبق سکھایا ہے۔انکا کہنا تھااِس نوجوان کی شہادت پر اظہار فخر کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں اور نہ ہی ایسے الفاظ ہیں جس سے میں اپنی دل کا غم بیان کرسکوں کیونکہ جب جواں سالہ مکمل پھلنے پھولنے سے پہلے نظروں سے اوجھل ہوجائے تو اِس کا مطلب ہے کہ کہیں ہماری دنیا میں کچھ تو ایسا ہے جو غلط ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔